امریکاکے ایئر پورٹ سے چوری ہونے والا طیارہ گر کر تباہ

سیاٹل: امریکی شہر سیاٹل کے سی ٹیک ائیر پورٹ سے چوری ہونے والا کمرشل طیارہ کیٹرون آئی لینڈ میں گر کر تباہ ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سی ٹیک ایئر پورٹ سے طیارے کی چوری کی رپورٹ رات ساڑھے 8 بجے کے قریب موصول ہوئی تھی۔ یہ طیارہ الاسکا ایئر لائنز کا تھا۔
امریکی لڑاکا طیارے ایف 15 نے بھی بغیر اجازت اڑان بھرنے والے طیارے کا تعاقب کیا تاہم اس سے قبل ہی وہ گر کر تباہ ہوگیا۔
اس ضمن میں سی ٹیک ایئر پورٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک ایئر لائن کے ملازم نے بغیر اجازت سی ٹیک ایئر پورٹ سے طیارہ اڑایا۔ جس میں کوئی مسافر نہیں تھا جو گر کر تباہ ہوگیا ہے جبکہ ایئر پورٹ پر معمول کا آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب الاسکا ایئرلائنز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم طیارہ اڑائے جانے کے واقعے سے آگاہ ہیں، لیکن اس میں کوئی مسافر نہیں تھا۔