اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2فلسطینی شہید 307زخمی

August 11, 2018 · بام دنیا

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید اور307 زخمی ہوگئے۔

غزہ سرحد پر ہزاروں فلسطینی مظاہرین پراسرائیلی فوج کی فائرنگ جس کے نتیجے میں2 فلسطینی شہید جبکہ 307 زخمی ہوگئے،فلسطینی نوجوانوں نے صہیونی اہلکاروں پر پتھرائو بھی کیا،اسرائیلی ٹینک نے حماس کی 2 پوسٹوں پر بھی بمباری کی۔

فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی حملے میں شہادتوں اور زخمیوں کی تصدیق کردی ہے۔