کراچی:نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، حریف ایک قدم بڑھائیں تو ہم دس قدم بڑھائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ ہوگیا ہے۔جبکہ وزیراعلی سندھ،اسپیکر اور ڈپٹی سپیکرکیلئے بھی ہم اپنے امیدوارلائیں گے۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں گا، سندھ میں تمام عہدوں کیلئےاپناامیدوارکھڑا کریں گے،اپوزیشن لیڈر سندھ کا فیصلہ ہو گیا ہے۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میرے لیے شہری اور دیہی علاقے برابر ہیں، گورنر ہاؤس کے اخراجات کم کئے جائیں گے۔