نہانے سے قبل بال کالے کرنے کیلئے لگانے والا خصوصی تیل

 

برلن:آج کل نوجوانی میں ہی بال سفید ہونا ایک عام سا مسئلہ بن گیا ہے۔ اگر آپ اپنے اردگرد ہی نظر دوڑائیں گے تو آپ کو محسوس ہوگا کہ ہر دوسرا فرد ہی اس چیز کا شکار ہے۔ لیکن اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو ایک ایسا گھریلو ٹوٹکا بتانے جارہے ہیں جس کے ذریعے آپ اپنے سفید بالوں کو واپس کالا کرسکتے ہیں۔
ہر شخص کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ دیرپا نوجوان اور خوبصورت نظر آئے لیکن ایسا ہونے میں کئی مشکلات حائل آجاتی ہیں۔ آج ہم آپ کو جس تیل کے بارے میں بتائیں گے اس کے کچھ عرصے کے استعمال سے ہی آپ کو اپنے بالوں میں نمایاں فرق محسوس ہونے لگے گا۔
یہ پاورفل تیل تیار کرنے کے لئے سب سے پہلے ایک لوکی لیں اور اس کو چھیل کر کدوکش کرلیں۔ پین میں ایک کپ آملہ کا تیل ڈال کر اسے گرم کرلیں، تیل گرم ہونے لگے تو اس میں کدوکش کی ہوئی لوکی شامل کردیں۔ اس تیل کو اتنی دیر تک پکائیں کہ لوکی کا رنگ ہلکا سنہری ہوجائے۔
لوکی کا رنگ ہلکا سنہری ہونے پر چولھا بند کردیں اور ٹھنڈا ہونے پر اسے ایک بوتل میں چھان کر محفوظ کرلیں۔ نہانے سے 5 منٹ قبل اس تیل کو سر میں مالِش کریں، بہت جلد نتائج دیکھ کر آپ خود حیران ہوجائیں گے۔ بہترین نتائج کے لئے اس عمل کو ایک ہفتے میں کم سے کم دو بار لازمی دوہرائیں۔