نئی دہلی:بھارت میں چیف میٹرو پالیٹن مجسٹریٹ کے گھر میں دن دہاڑے چوری کی واردات ہو گئی ،پولیس نے مقدمہ درج کر نے کے بعد تفتیش شروع کر دی ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چیف میٹرو پالیٹن مجسٹریٹ کے گھر میں دن دہاڑے چوری ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ جج دہلی کے گلابی باغ کے ڈی ڈی اے فلیٹس میں رہتے ہیں۔ واضح ہو کہ یہ واقعہ 9 اگست کا ہے۔ چوری کے بارے میں جج کو تب معلوم ہوا جب وہ کورٹ میں تھے اور ان کے پڑوسی نے صبح تقریباََ 45:11بجے فون پر انہیں اس کی اطلاع دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گلابی باغ پولیس اسٹیشن میں انڈئن پینل کوڈ کی دفعہ 454 اور 380 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔