برونڈی میں طالب علم کی جگہ امتحان دینے پر استاد گرفتار

 

بوجمبورا :افریقی ملک برونڈی میں طالب علم کی جگہ امتحان دینے پر استاد کو گرفتار کرلیا گیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کمرہ امتحان پر چھاپا مارا تو وہاں استاد بیٹھے امتحان دے رہے تھے۔اْن کا پتہ لگانے کے لیے سادہ کپڑوں میں اہلکار رات سےا سکول میں موجود تھے لیکن جب کمرہ امتحان میں انھیں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو ٹیکنیکل کالج کے ہیڈ نے کسی دوسرے کی جگہ پرچے دینے کے الزام کو مسترد کیا۔

 

وہ صومالیہ میں تعینات امن فورس کے ایک اہلکار کی جگہ الیکٹرونکس کا پرچہ دے رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ طالب علم یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونا چاہتا ہے۔استاد نے بتایا کہ امن فورس کے سپاہی نے برونڈی واپس آنے پر انھیں پرچہ دینے کے عوض رقم دینے کا وعدہ کیا ہے۔