لکھنو:بھارتی ریاست اتر پردیش میں زیر تعمیر فلائی اوور گرنے سے 4افراد زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں زیر تعمیر فلائی اوور کا ایک حصہ گر گیا۔حادثے میں 4افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں جنہوں نے کافی دیر کی جدو جہد کے بعد ملبے تلے پھنسے ہوئے افراد کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا ۔دوسری جانب عینی شاہدین کا کہناہے کہ واقعہ اس وقت ہوا جب زیادہ ہجوم نہیں تھا ۔ واضح رہے کہ فلائی اوور کی تعمیر کا 90فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے گزشتہ ہفتے ہی کام کا جائزہ لیا تھا۔