یورپی پالیسیاں تارکین وطن کے لئے نقصان دہ ہیں: ایمنسٹی انٹر نیشنل

 

لندن:ایمنسٹی انٹر نیشنل نے کہا ہے کہ یورپی پالیسیاں تارکین وطن کے جانی نقصان میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن کے حوالے سے یورپی ملکوں اور خاص طور سے اٹلی اور مالٹا کی پالیسیاں جانی نقصانات میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق یورپی ملکوں کے اقدامات کی وجہ سے بحیرہ روم میں سفر کرنے والے غیرقانونی تارکین وطن کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں یورپی یونین اور لیبیا کے درمیان ہونے والے سمجھوتے پر بھی کڑی نکتہ چینی کی گئی ہے۔