اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کوزرداری ہاؤس سےبڑے جلوس کی شکل میں پارلیمنٹ ہاؤس لے جانے کا فیصلہ کیاہے۔
پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ سوموار کوبلاول بھٹو کو زرداری ہاؤس سے جلوس کی شکل میں پارلیمنٹ ہاؤس لے جا یاجائیگا۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری واحد ممبر پارلیمنٹ ہیں جن کانانا،نانی ،والدہ ،والد، پھپو اور دادا بھی ممبر پارلیمنٹ رہے ہیں جبکہ ان کے ماموں میر مرتضی بھٹو سندھ اسمبلی کے رکن رہے ہیں،بلاول بھٹو کی نانی نصرت بھٹو مرحومہ پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور ملکی سیاست میں انتہائی متحرک کردار ادا کرتی رہی ہیں،انہوں نے اپنے شوہر کی قید کے دنوں میں پارٹی کی قیادت سنبھالی اور ان کی رہائی کے لیے بھرپور سیاسی تحریک چلائی۔
بلاول بھٹو اتوار کی شام زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرینگے جس میں پارٹی کے نو منتخب اراکین شریک ہوں گے۔