کراچی : رات گئے بوندا باندی کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ،نجی ٹی وی کے مطابق گلستان جوہربلاک 19 ، 20 ، پی ای سی ایچ ایس بلاک2 ، 4،نارتھ ناظم آباد،گلشن اقبال13 ڈی، ملیر ،لانڈھی ،کینٹ اورصدرکے علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ۔
اس کے علاوہ ڈیفنس فیزٹو،کلفٹن بلاک 5 ،کورنگی سمیت متعدد علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کئی علاقوں میں صبح 7 بجے کے قریب کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی ۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ٹرپنگ کے باعث بجلی کا تعطل ہوا، خرابی کو دور کرنے کے لیے کام جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos