لندن: انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو یک طرفہ مقابلے کے بعد اننگز اور 159 رنز سے شکست دے کر پانچ میچ کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔
لارڈز ٹیسٹ میں آج چوتھے روزبھارتی سورما انگلش ٹیم کی جانب سے دی گئی 289رنز کی برتری کے جواب میں اپنی دوسری اننگز میں صرف 130رنز پرپویلین لوٹ گئی۔
روی چندرن ایشون 33رنز کے ساتھ نا قابل شکست رہے تاہم انگلش بولرز کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ نے 4،4 شکار کیے۔
ٹیم کی جانب سے کرس ووکس نے شاندار 137رنز اسکور کیے جس میں انہوں نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف 21چوکے لگائے جبکہ جونی بیئراسٹو 93رنز اور سیم کرین 40رنز کے ساتھ نمایاں رہےتاہم بھارتی بولرز کی جانب سے محمد شامی اور ہردیک پانڈیا نے3،3 انگلش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔