کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دھماکا ہوا ہے جس کے باعث 6 کانکن جاں بحق اور 13 کان کن پھنس گئے۔
کان میں پھنسے ہوئے کانکنوں کو نکالنے کے لیے امدادی ادارے اور سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ چیف انسپکٹر مائنز افتخار احمد نے بتایا کہ مزدوروں کو نکانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ مقامی انجینئر کہنا ہے کہ علاقے میں بجلی نہ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے۔
ڈی سی کوئٹہ نے میڈیا کو بتایا کہ کان بہت گہری ہے کم ازکم 13 مزدور اس کان میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے امدادی آپریشن جاری ہے، کوئٹہ سے امدادی ٹیمیں ایمبولنسز، ادویات اور پیرا میڈیکس کے ہمراہ روانہ کردی ہیں، واپڈا کو علاقے کی بجلی فوری بحال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔