چمن میں ڈی پی او آفس کے قریب دھماکا، ایک شخص ہلاک

چمن: بلوچستان کے شہر چمن میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک بچے سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے مال روڈ پر زیر تعمیر ڈی پی او آفس کے قریب دھماکا ہوا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔