شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں ایک اسلحہ ڈپو میں دھماکے سے 12 بچوں سمیت 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے شمال مغربی صوبے ادلب کے علاقے سرمادا میں واقع اسلحہ ڈپو میں اچانک دھماکا ہوا نتیجے میں دو اونچی عمارتیں منہدم ہوگئیں، تباہ ہونے والی عمارتوں میں درجنوں افراد رہائش پذیر تھے جو ملبے تلے دب گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں موجود برطانوی تنظیم نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا ادلب کے ایک قصبے سرمدا کی رہائشی عمارت میں ہوا۔