جنگ بندی کیلئے اسرائیلی وزیراعظم اور مصری صدر کی خفیہ ملاقات کاانکشاف

قاہرہ:غزہ اور اسرائیل کے درمیان طویل جنگ بندی کیلئے اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو اور مصری صدر السیسی نے خفیہ ملاقات کی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق مصر میں22مئی کو ہونے والی خفیہ ملاقات میں غزہ اسرائیل جنگ بندی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اسرائیلی اور فلسطینی حکام کی جانب سے اس رپورٹ کے حوالے سے تردید یا تصدیق کے لیے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
مصر اور اقوام متحدہ اسرائیل اور حماس کے درمیان طویل جنگ بندی کے لیے ثالثی کی کوششیں کر رہے ہیں۔