لندن:برطانوی دارالحکومت میں موٹروے پر بچوں سے بھری وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں 41 بچے زخمی ہوگئے ، کئی بچوں کی حالت نازک ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے موٹروے پر چلتی وین اچانک الٹ گئی جس کے باعث بس میں سوار 41 بچے زخمی ہوئے جبکہ متعدد بچوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، قریبی ہسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس کو خاص قسم کے آلے کے ذریعے کاٹ کر بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔