تہران: تہران میں ایرانی عوام کی جانب سے پاکستان کے یوم آزادی پرمبارک باد کے پیغامات پر مبنی بینرز اور بل بورڈز آویزاں کیے گئے۔
تہران کی تمام بڑی شاہراہوں اور شہروں میں بڑے بڑے بل بورڈز اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جس میں ایرانی قیادت اور عوام کی طرف سے پاکستانی عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد کے پیغامات درج ہیں۔
بینرز پر پاکستانی صوبوں کے نقشے اور اہم مقامات کی تصاویر بھی موجود ہیں۔ کسی بھی دوسرے ملک کے یوم آزادی کو تہران میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر منایا جا رہا ہے۔