کابل: افانستان میں ایئربیس اور چیک پوسٹوں پرطالبان کے حملوں میں 52 اہلکارہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں کابل اورقندھارکے درمیان ہائی وے پر طالبان نے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں7 پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔
اس واقعے کے کچھ ہی لمحوں بعد افغانستان کے صوبے بغلان میں علاؤالدین ایئربیس پرطالبان کے حملے کے نتیجے میں افغان سیکیورٹی فورسزکے 45 اہلکارہلاک ہوگئے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 4 طالبان مارے گئے اور8 گرفتارکرلئے گئے جبکہ ان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے تاہم تاحال طالبان کی جانب سے حملوں سے متعلق کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔