پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ طالبان کی جانب سے کیا گیا، افغان سیکیورٹی فورسز
پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ طالبان کی جانب سے کیا گیا، افغان سیکیورٹی فورسز

کابل میں خودکش دھماکا ،بچوں سمیت 60 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک تعلیمی ادارے میں خودکش حملے میں کم سے کم 60 افراد جاں بحق اور35 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے دھماکے کی تصدیق کردی ہے ۔ ترجمان نجیب دانش کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق جس علاقے میں خودکش حملہ کیا گیا ہے وہاں اکثریت شیعہ آبادی کی ہے۔

کابل کے پولیس ترجمان حشمت استانیک زئی کے مطابق خودکش حملہ آورپیدل تھا جس نے نجی تعلیمی ادارے میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اس وقٹ اڑا لیا جب وہاں نوجوان طلبا امتحان کی تیاریوں میں مصروف تھے، مرنے والوں میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں ۔

دوسری طرف طالبان ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے تعلیمی ادارے میں خود کش حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں طالبان کا کوئی گروپ ملوث نہیں۔