46افغان شہری جرمنی سے بے دخل

برلن :سیاسی پناہ کی درخواستیں نامنظور ہونے کے بعد 46 افغان شہریوں کو جرمنی سے بے دخل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بے دخل ہونے والے افراد کو لے کر ہوائی جہاز افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گیا۔ دسمبر 2016 سے بے دخل کیے جانے والے افغان شہریوں کی یہ پندرہویں پرواز تھی۔

گزشتہ ماہ ایسے ہی بے دخل کیے جانے والے ایک افغان شہری نے کابل پہنچ کر خودکشی کر لی تھی۔ خودکشی کرنے والے کو 8 سال بعد جرمنی بدر کیا گیا تھا۔ افغان پناہ گزینوں کی ملک بدری ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب افغانستان میں سیکورٹی کی صورت حال خراب سے خراب تر ہو رہی ہے۔