مراکش میں 15سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کےجرم میں قید مجرموں کی بریت اور رہائی کے خلاف ہزاروں افراد نے سڑکوں پراحتجاج کیا۔ مظاہرین نے گینگ ریپ جیسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
مراکش میں گزشتہ برس 4 افراد نے ایک 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طورپر اجتماعی جنسی زیاتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس نے لڑکی کی شکایت پر چاروں ملزمان کو گرفتار کیا مگر حال ہی میں عدالت نے انہیں بے قصور قرار دے کر بری کردیا ۔ ملزمان کی بریت کے بعد متاثرہ لڑکی نے انصاف نہ ملنے پر بطور احتجاج خود کشی کرلی تھی جس پر عوام سخت مشتعل ہیں۔
جس پر انسانی حقوق اور خواتین کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اجتماعی زیاتی کیس کے مجرموں کی رہائی کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنسی تشدد کےجرم میں ملوث مجرموں کے لیے عبرت ناک سزائیں مقرر کرے تاکہ بچیوں کی عزت وناموس کا تحفظ کیا جا سکے۔