کراچی:تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاوس کی 18لگژری گاڑیا ں نیلا م کریں گے اور ملک کے گورنر ہاوسز کو عوامی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ نواز شریف کو عدالت کی جانب سے سزا دی گئی ، کیاعدالتی مجرم کو بکتربند کی جگہ کندھوں پر بیٹھا کر لائیں؟۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو 4ووٹ اضافی ملے ہیں،عمران خان نے جو کہا اس پر عمل ہوگا اور ملک کو تمام گورنر ہاوسز کو عوام کی فلا ح و بہبود کے لئے استعمال کیا جائے گا۔