برازیلیا :امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے دورہ برازیل کے دوران قیام گاہ کے قریب فائرنگ سے کھلبلی مچ گئی ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق جیمز میٹس برازیلین شہر ریو ڈی جنیرو کی کوپاکبانا بیچ کے ہوٹل میں قیام پذیر تھے کہ شدید فائرنگ کی گئی ،جس سے کھلبلی مچ گئی ۔
امریکی وزیر دفاع نے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فائرنگ صاف سنی آپ یاد رکھیں کہ گولیوں کی تڑٹراہٹ سنیں تو سمجھیں کہ وہ کسی کی زندگی بدل کر رکھ دیتی ہیں ، میں فائرنگ کے اس واقعہ پر روشنی تو نہیں ڈال سکتا ۔انھوں نے کہا کہ امریکا کے بعض شہروں میں فائرنگ کے واقعات بھی مسئلہ ہے ۔