ماسکو :روس نے کہاہے کہ ڈالر کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دینے کا وقت آن پہنچا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نیاپ نے ترک ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دنیا اب ڈالر سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے اور ڈالر بھی مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔
روس اب ترکی اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کے لیے قومی کرنسیز میں لین دین کے راستے تلاش کر رہا ہے تاہم لاوروف نے اس عزم کا اظہار نہیں کیا کہ روس ترکی کے ساتھ ڈالر میں لین دین ختم کرنے والا ہے، ڈالر کے نامناسب کردار کی وجہ سے اس کے بطور عالمی کرنسی استعمال میں گراوٹ ہوگی اور اس کے افعال محدود ہو کر رہ جائیں گے۔