امریکا میں ریفریجریٹڈ ٹرالر میں چھپے 78 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

نیویارک: ریفریجریٹڈ ٹرالر میں چھپے ہوئے 78 غیر قانونی تارکین وطن افراد کوامریکی بارڈر فورس نے حراست میں لے لیا۔
این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے ریفریجریٹڈ ٹرالر میں سے 78 افراد کو گرفتار کیاگیا تھاجو غیرقانونی طور پر امریکا میں داخل ہو رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق ان افراد میں بھارت، ہنڈراس، ایل سلواڈور، میکسیکو، گوئٹے مالا، ارجنٹینا، کیوبا، نائیجیریا، چلی اور ترکی کے باشندے شامل ہیں۔
امریکی بارڈر فورس کے مطابق کچھ افراد کو غیرقانونی داخلے اور ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد دوبارہ سے غیر قانونی طور پر امریکا میں داخلے کے جرم میں مجرمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی بارڈر فورسز نے ہیوسٹن اور دیگر سرحدی علاقوں میں پانچ روز کے دوران غیرقانونی طریقے سے امریکا میں داخل ہونے والے 100 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے۔