موبائل فون دکان میں ڈکیتی،مزاحمت پرپاکستانی نژادشہری اوربیٹازخمی
رواں برس اپریل میں بھی لندن میں چاقو سے حملے کے2واقعات میں ایک نوجوان ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے
August 16, 2018 · بام دنیا
مانچسٹر: پاکستانی نژاد برطانوی شہری اور ان کا بیٹابرطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ایک موبائل فون کی دکان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق ملزمان نے سعید احمد اور ان کے بیٹے پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔
خیال رہےکہ رواں برس اپریل میں بھی لندن میں چاقو سے حملے کے دو واقعات میں ایک نوجوان ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔