لاہورمیں دوست نے دوست کی جان لے لی

 

لاہور:لاہور کے نواحی علاقےشفیق آبادمیں دوست نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر27سالہ نوجوان دوست کوفائر نگ کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی۔

 

ذرائع کے مطابق 27سالہ وکی مسیح کو اس کے دوست عباس نے2نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی۔پولیس نے بتایا کہ ملزم اور مقتول آپس میں اچھے دوست تھے ،پولیس نے مقتول کے بھائی روبن کی مدعیت میں قتل کی دفعات لگا کر مقدمہ نمبر837/18درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔