افغانستان میں ہونے والے واقعات پر پاکستان مدد کرے، اےاین پی

 

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں ہونے والے واقعات کی تحقیقات میں مدد کرے۔ایک بیان میں میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ کابل اور غزنی کے واقعات سے خود پاکستان کا امیج بھی داوپر لگ چکا ہے جبکہ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی تصاویر پر قومی میڈیا کی خاموشی معنی خیز ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے دہشت گردوں کی لاشیں پاکستان میں کون لاکر دفنا رہا ہے،حکومت قوم کو اعتماد میں لےکر اپنی پوزیشن واضح کرکے پاک افغان تعلقات کو بچائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کی لہر میں معصوم طلبا وطالبات کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔