امریکہ کی ترکی پر مزید پابندیوں کی دھمکی

 

واشنگٹن: امریکہ نے ترکی میں قید پادری کو فوری رہا نہ کرنے کی صورت میں مزید پابندیاں لگانے کی دھمکی دے ڈا لی۔امریکی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اگر امریکی پادری کو جلد از جلد رہا نہ کیا گیا تو ترکی کے خلاف مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

 

امریکی وزیر خزا نہ اسٹیون مینوچن نے جمعرات کو کابینہ کے اجلاس کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ ترک کابینہ کے کئی اراکین پر پابندیاں عائد کی گئی ہے، کابینہ کے اجلاس میں میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ اگر پادری اینڈریو برنسن کو جلد رہا نہیں کیا گیا تو ہم مزید اقدامات کریں گے، سیکرٹری خزانہ کی بات پر ٹرمپ نے کہا کہ ترکی امریکہ کا بہت اچھا دوست ثابت نہیں ہوا ہے۔