انقرہ: ترکی میں کرد باغیوں سے جھڑپوں میں ترک سیکورٹی فورسز کے 4 فوجی ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جھڑپیں ترکی کے جنوبی علاقے میں ہوئیں جن میں ترک فوج کے4 اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔حکام کے مطابق ایک دوسرے واقعے میں3 فوجی اہلکار غلطی سے اپنے ہی ساتھیوں کی فرینڈلی فائرنگ کا نشانہ بنے، ترک فوج1984 سے ملک کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں علیحدگی پسند کردستان ورکرز پارٹی کے خلاف برسر پیکار ہے۔
گزشتہ ہفتے ترک فوج نے کردستان ورکرز پارٹی (پی کےکے) کے خلاف جاری آپریشن میں4جنگجو ہلاک کیے تھے، ترک ضلع شرناک کے قصبے بیت الشباب پر ترک فضائیہ نے ڈرون حملے کیے جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے، ترک فضائیہ کی مدد سے جاری اس آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا تھا۔