کمپالا: یوگنڈا کے 3 ارکان پارلیمنٹ پر بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔ارکان پارلیمنٹ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ پیرکے روز صدر یویری موسیونی کے کانوائے پر پتھراؤ میں مبینہ کردار پر درج کیا گیا ہے۔صدر یویری موسیونی پیر کی رات حکمران جماعت کے ایک امیدوار کے ضمنی الیکشن میں انتخابی مہم میں حصہ لینے جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے کانوائے پر پتھراؤ کیا گیا تھا ،
جس سے ان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تھے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔صدر کے قافلے پر حملے کے بعد 5 اراکین پرلیمنٹ کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے ایک آزاد ممبر بھی شامل ہے جس نے ضمنی انتخاب جیتا تھا، گرفتار اراکین میں سے3 کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔