ماسکو/واشنگٹن:بم کے خدشے پر چلی، پرو،ارجنٹینا اور یونان میں 9طیاروں نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔جنوبی امریکا اور یونان سمیت کئی ممالک میں بم کی افواہ پر9پروازوں کی ہنگامی لینڈنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چار طیاروں کو پرو اور ارجنٹینا میں لینڈنگ کرنا پڑی، چاروں طیاروں کی تلاشی کے بعد کوئی بم برآمد نہ ہو سکا، دریں اثنا مختلف ممالک میں افواہوں کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 3جہازوں کی تلاشی میں کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی، جبکہ چوتھے طیارے میں سرچ آپریشن جاری ہے، حکام کو بم موجود ہونے کی اطلاع ٹیلی فون پر دی گئی تھی۔
ادھر بم کی اطلاع پر جرمن مسافر طیارے نے یونان میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارہ جزیرہ کریٹ کے ہوائی اڈے پر بحفاظت اتار لیا گیا، طیارے میں سوار270مسافروںاور 11 کریو ممبرز کو طیارے سے منتقل بھی کردیا گیا ہے۔