نئی دہلی:بھارت کے سابق وزیراعظم واجپائی کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ اداکردی گئیں۔ اس موقع پربھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی، صدر رام ناتھ کووند، بی جے پی صدر امیت شاہ ، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس کے صدر راہول گاندھی موجود تھے۔
تینوں فوجی سربراہان کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ان کی ڈیڈ باڈی آئی ٹی او ، دہلی گیٹ شانتی ون چوک ہوتے ہوئےقومی یادگار پرلےجائی گئی۔
اس موقع پر ہزاروںکی تعداد میں ان کے مداح موجود تھے ۔سابق وزیر اعظم طویل علالت کے بعد جمعرات کو آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں 93 سال کی عمر میںچل بسے تھے۔
آخری رسومات کی ادائیگی کے موقع پر ٹریفک اژدہا م کے پیش نظردہلی ،راجستھان شاہراہ کے علاوہ دہلی کی 25 سڑکیں بندرہیں اور تقریباً20ہزارسیکورٹی اہلکا ر تعینات کئے گئے تھے۔
میت کو وہاں سے آخری سفر پر راج گھاٹ کے قریب واقع قومی یادگارلے جایاگیا جہاں شام 4بجے آخری رسومات ادا کی گئیں۔
نریندر مودی نے بی جے پی ہیڈکوارٹر پہنچ کر آخری دیدار کیا۔