کراچی :شہرکے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال ہو نا شروع ہو گئی ہے ،ترجما ن کے الیکٹرک کے مطابق 2سے 3گھنٹے تک مکمل بجلی بحال ہو جائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، گذری ،ملیرہالٹ،الفلاح،گلستان جوہر،گلشن اقبال،بلوچ کالونی اور ڈیفنس کے علاقوں میں بجلی بحال ہو گئی ہے،ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں ٹرپنگ پہلے کی نسبت کم ہوگئی ہے،ٹرمپنگ کی وجہ سےنیشنل گرڈ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ہے،اگلے2سے3گھنٹے میں بجلی مکمل بحال کردی جائےگی۔