پاکستانی نوجوان نے مشکل ترین گھوڑوں کی ریس مکمل کرلی

 

پاکستانی نوجوان سیف نون نے 1000 کلو میٹر طویل مونگول ڈربی مکمل کرلی جسے دنیا کی مشکل ترین گھوڑوں کی ریس تصور کیا جاتا ہے۔اس ریس میں گھڑسوار منگولیائی گھوڑوں کا استعمال کرتے ہیں اور اس کے راستے کو انتہائی مشکل تصور کیا جاتا ہے۔

 

سیف ریس میں حصہ لینے والے کم عمر ترین گھڑسوار تھے اور ان کے پاس سامان بھی موجود نہیں تھالیکن دیگر گھڑسواروں کی مدد سے وہ یہ ریس مکمل کرپائے لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی۔گینس کی جانب سے مونگول ڈربی کو دنیا کی سب سے لمبی ترین گھوڑوں کی ریس قرار دیا گیا ہے جہاں گھڑسوار صبح سے شام تک گھوڑوں پر سواری کرتے ہیں جبکہ ہر 40 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد گھوڑا تبدیل کیا جاتا ہے۔