عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجیوں نے ہزاروں فلسطینی مظاہرین پرآنسو گیس اورربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا اوربراہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید اور 270 زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وزارت صحت نے 2 فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ 250 سے زائد شہریوں کو اسپتال لایا گیا جن میں خواتین، بزرگ اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔