اقوام متحدہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگرتریس نے عمران خان کومبارکباد دیتے ہوئے کہا جنرل اسمبلی کےاجلاس میں عمران خان سے ملاقات کا منتظرہوں۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوتریس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قیام امن میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کے لیے پاکستان کے بھرپور کردار کی امید کرتے ہیں۔