کراچی: ڈیفنس میں ہونے والے پولیس مقابلے میں بچی کو گولی لگنےکا معاملہ ڈی آئی جی ساؤتھ نےذمہ دار پولیس اہلکار کو قرار دے دیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق پولیس اہلکار کی جانب سے چلائی گئی گولی کی وجہ سے بچی کی جان گئی، فائرنگ سے بچی کی ہلاکت کا واقعہ افسوس ناک ہے، انہوں نے کہاکہ مقابلے میں پولیس اہلکار فائر نہیں کرتا تو اس کی اپنی جان جا سکتی تھی، اہلکار کی فائرنگ سے ملزم بھی مارا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اہلکار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل ڈیفنس موڑ کے قریب اختر کالونی سگنل پر پیر کی شب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ملزم تو ہلاک ہوا لیکن گاڑی میں بیٹھی 10 سالہ بچی بھی جاں بحق ہوگئی۔