عمران خان کو وزیراعظم بننے پر کشمیری حریت رہنماؤں کی مبارکباد

سری نگر:عمران خان کو وزیراعظم پاکستان بننے پر آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق سمیت کشمیری حریت رہنماؤں نے مبارکباد دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے امید کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ امید ہے عمران خان پاکستان کو سیاسی و معاشی لحاظ سے مستحکم بنائیں گے اور پاکستان کو عالم اسلام کا ترجمان بنانے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئےکار لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق دنیا میں مسئلہ کشمیر اجاگر کیا ہے اور امید ہے عمران خان مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پاکستانی کوششیں جاری رکھیں گے۔