پی آئی اے ملازم ہیتھرو ایئرپورٹ سے گرفتار

 

لندن:برطانوی حکام نےپی آئی اےکے ملازم کو ہیتھرو ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا، جس سے 12 موبائل فونز برآمد کیےگئے،ملازم پی کے 758 کے عملے میں شامل تھا ،گرفتار ملزم کا نام شہباز ہے۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق برطانیہ کی بارڈر ایجنسی نے پی آئی اے ملازم سے 12 موبائل فونز برآمد کیے ،ملازم سے موبائل فونز معمول کی چیکنگ کے دوران برآمد ہوئے،اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار فلائٹ اسٹیورڈ شہباز برطانوی کسٹم حکام کی تحویل میں ہے،گرفتارملازم کو فلائٹ سے آف لوڈ کرکے فلائٹ روانہ کردی گئی ہے، برطانوی کسٹم حکام کی رپورٹ پر فلائٹ اسٹیورڈ شہباز کے خلاف کارروائی ہوگی۔