ڈھاکہ:بنگلہ دیش میں2متحارب سیاسی گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مقامی سیاسی رہنما سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق مقامی پولیس کے سربراہ علی احمد خان نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جنوب مشرقی چٹاگانگ کے پہاڑی ضلع فاگراچاری کے مصروف بازار میں یونائیٹڈ پیپلزڈیموکریٹک فرنٹ پارٹی کے2متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جسکے نتیجے میں علاقائی سیاسی رہنما سمیت6 افراد ہلاک ہوگئے،حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔