واشنگٹن:امریکا نے شام کی 230ملین ڈالر کی ترقیاتی امداد منسوخ کر دی، ترقیاتی امداد کی منسوخی کی بڑی وجہ امریکا کی شام میں عسکری اور مالیاتی معاملات میں ملوث ہونا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکومت نے شام کے لیے230 ملین ڈالر کی ترقیاتی امداد منسوخ کر دی ہے۔ وائٹ ہاس کی ترجمان نے اس فیصلے کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔ ترجمان کے بقول ان رقوم کے روکے جانے کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ امریکا خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں عسکری اور مالیاتی طور پر بہت زیادہ ملوث ہے۔ صدر ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جب تک شام سے دہشت گرد تنظیم داعش کا صفایا نہیں ہو جاتا، امریکی دستے اس ملک میں تعینات رہیں گے۔