نیودہلی:بھارت جانے والے پاکستانی وفد نے بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پاکستان سے چار رکنی وفدنے بھارت پہنچنے کے بعد بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج سے ملاقات کی اور اٹل بہاری واجپائی کی موت پرسشما سوراج سے تعزیت کی، پاکستانی وفدنے سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی موت پرافسوس کااظہار کیا۔
سشماسوراج اور پاکستانی وفد کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔
ملاقات میں پاکستان کی جانب سے ڈی جی ساوتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل ، ڈاکٹرفریحہ اور نگراں وزیر اطلاعات علی ظفر شامل تھے۔
واضح رہے کہ بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی طویل علالت کے بعد تین روز قبل انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 93 سال تھی۔