افغان صدر کا عید پرجنگ بندی اورطالبان کاقیدی رہاکرنیکا اعلان

کابل:افغان حکومت نے عید الاضحی پر طالبان سے 3 ماہ کی جنگ بندی جبکہ طالبان نے عید پر سیکڑوں قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ مشروط جنگ بندی پیر سے شروع ہوگی اور جنگ بندی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک طالبان جنگ بندی کا احترام کریں گے۔
افغان صدر نے طالبان سے افغان عوام کی امن خواہشات کا خیر مقدم کرنے کا مطالبہ بھی کیا تاہم طالبان نے ابھی جنگ بندی آفر کا جواب نہیں دیاہے۔
یادرہے کہ افغان حکومت اور طالبان نے عیدالفطر پر بھی 3 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔