انڈونیشیا :انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 6 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیاہے۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کا مرکز جزیر لومبوک کے شمال مشرقی علاقے میں زیر زمین 20 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، زلزلے کی شدت سے لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے جھٹکے پڑوسی جزیرے بالی میں بھی محسوس کیے گئے جبکہ متاثرہ علاقوں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔
یادر ہے کہ لومبوک میں 2 ہفتے قبل بھی 6اعشاریہ 9 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 460لوگ جاں بحق ہوگئے تھے۔