واشنگٹن: امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو ستمبرمیں پاکستان کا دورہ کریں گے، جہاں ممکنہ طور پر ان کی نومنتخب وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیر اعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے لیے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق مائیک پومپیو کا ستمبر کے پہلے ہفتے میں دورہ پاکستان متوقع ہے، ایلس ویلز بھی امریکی وزیر خارجہ کے ہمراہ پاکستان آئیں گی۔
امریکی میڈیا کا یہ بھی کہنا تھا کہ مائیک پومپیو وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے جنرل قمر جاوید باجوہ سے خصوصی ملاقات کریں گے۔