سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
احتجاج کے ڈر سے جب کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے کشمیر کے جنوبی اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی۔
ضلع بارہ مولا کے علاقے کستوری نار میں 24 گھنٹوں میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے جب کہ سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لیے گئے درجنوں نوجوانوں کو تاحال نہ تو کسی عدالت میں پیش کیا گیا ہے اور نہ اہل خانہ سے سے ملنے دیا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع کپواڑہ کے مقامی حریت رہنماؤں عرفان احمد میر، عاشق حسین بابا، ارشاد احمد اور فیروز احمد کے گھروں پر چھاپے مارے اور انہیں گھروں پر نظر بند کردیا گیا۔