افغان طالبان نےاشرف غنی کی جنگ بندی کی پیشکش مسترد کردی

کابل: افغان طالبان نے صدر اشرف غنی کی جنگ بندی کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے 150 کے قریب افراد کو اغواء کر لیا۔ترجمان کے مطابق افغان سپریم لیڈر کا کہنا ہےکہ جنگ بندی سے امریکی فورسز کو افغانستان میں قیام بڑھانے کا موقع مل جائےگا اس لیے حکومت کے خلاف لڑائی جاری رہے گی۔دوسری جانب افغان طالبان نے شمالی افغانستان میں تین بسوں میں موجود 150 کے قریب افراد کو اغواء کر لیا۔اس حوالے سے افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ہم افغان فورسز کا پیچھا کر رہے تھے، بسوں میں موجود عام شہریوں کو رہا کر دیا جائے گا۔