واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پادری کے معاملے پر ترکی سنگین غلطی کررہا ہے۔ امریکی صدر کا میڈیا کو انٹریو میں کہنا تھا کہ ترکی پر عائد ٹیرف سے یورپی معیشت پر اثراث سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی صدر ملنا چاہتے ہیں یا نہیں، یہ میرا مسئلہ نہیں ہے۔
وائٹ ہاؤس حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جولائی میں ٹرمپ اور اردوان کی برسلز میں نیٹو اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں اردوان نے ترک قیدی خاتون کی رہائی کے لیے اسرائیل کو قائل کرنے کا کہا تھا مگر اس کے بدلے پادری سمیت ترکی میں قید تمام امریکی قیدیوں کی رہائی کی بات ہوئی تھی۔جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر ترک خاتون کو 15 جولائی کو چھوڑ دیا گیا ہے۔