سعودیہ سمیت کئی ممالک میں آج عید قربان منائی جارہی ہے

مکہ مکرمہ : مسجد الحرام اور مسجدنبویﷺ میں نماز فجر کی اداکردی گئی ،حجاج کرام قربانی کےبعد سرمنڈوا کر احرام کھول دیں گے اورطواف زیارت کریں گے۔متحدہ عرب امارات اورخلیجی ریاستوں میں بھی آج عید قرباںمذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

امریکا،کینیڈا،متعدد یورپی وایشیائی ممالک میں بھی آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے، سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کےبڑے اجتماع مسجد الحرام اور مسجدی نبویﷺ میں ہوئے،حجاج کرام آج جمرات میں رمی کریں گے ۔

پاکستان میں بھی پشاور اور نواحی علاقوں سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں افغان مہاجرین نے عیدالضحیٰ منائی، ارمڑ، پھندو، چمکنی، ناصر باغ، باغبانان اور دیگر افغان مہاجر کیمپوں میں نماز عید الضحیٰ ادا کی گئی، اسی طرح پشاور میں رہائش پزیر ٹانک بٹنی قبیلے کے افراد نے بھی عید منائی۔
اس موقع پر امت مسلمہ کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے، نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔